پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے رہنما مخدوم جمیل الزماں نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
انہوں نے شیر افضل مروت کے نام پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو ایک جدید ملک بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔آپ کو اپنے قافلے میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جلد اسلام آباد جائوں گا جہاں شیر افضل سے ملاقات کے بعد انہیں باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر نکالا گیا اور ان کی پارٹی رکنیت کینسل کر دی گئی تھی۔شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کیا تھا ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے اختلاف نہیں کیا گیا ۔ شیرافضل مروت کا نوٹیفکیشن اصلی ہے جو جاری ہوچکا ہے۔