چاغی کے علاقے پدگ کے قریب گاڑی الٹنے سے خاتون اور 3 بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے۔ چاغی میں ایک فیلڈر کار نمبر RGE-224 تقریباً 3 کلومیٹر دور پدگ مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب الٹ گئی۔ لیویز فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو پدگ بی ایچ یو منتقل کیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو نوشکی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔