بلو چستان کے ضلع لو را لا ئی میں مسافر کو چ الٹنے سے خواتین سمیت 3جاںبحق جبکہ 20مسافر زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشنا ک بتا ئی جا رہی ہے ، حکومت بلو چستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ حادثہ میں 3افراد کے جاں بحق ہو نے کیاطلاعات ملی ہیں زخمیوں کو بہتر سہولیات کی فرا ہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پنجا ب سے کو ئٹہ آ نے والی مسافر کو چ لو را لا ئی سے 6کلو میٹر کے فاصلے پر ڈیرہ روڈ پر شنواری ہوٹل کے قریب الٹنے سے 2خواتین جاں بحق جبکہ 20مسافر زخمی ہو گئے ہیںجاں بحق ہو نے والی خواتین کا تعلق جھل مگسی سے بتا یا جا رہا ہے جبکہ زخمی ہو نے والوں میں حافظ محمد عالم ولد قاری حسین ملتان، محمد امیر ولد ملک غلام فرید ملتان ، حافظ محمد فہیم ولد حاجی نظر محمد ملتان، اکرام ولد عبدالرحمن کوئٹہ، اسد مگسی کوئٹہ، حمارہ قیصر زوجہ قیصر مگسی کوئٹہ ،قیصر ولد عبدالطیف کوئٹہ، خالد جاوید ولد دوست کوئٹہ، لیات ولد حاجی شوکت کوئٹہ ، محمد وقار ولد محمد ابراہیم ملتان ،بشرہ بی بی زوجہ محمد شفیع ، سیف نظیر ولد محمد نظیر ملتان، محمد رسول ولد وارث و دیگر شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ااسپتال لو را لا ئی منتقل کر کے ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے 7شدید زخمیوں کو کو ئٹہریفر کر دیا گیا ہے بتا یا جا رہا ہے کہ کو چ پو لیس نا کے کیلئے سڑک میںرکھے گئے ڈرمز کے ساتھ ٹکرا نے کے بعد الٹ گئی جس سے جا نی اور ما لی نقصان ہوا ۔۔دریں اثنا ء حکومت بلو چستان کے ترجمان شاہد رند نے بتا یا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ میں3افراد جاں بحق ہو ئے ہیں ہمیں حادثہ میں جا نی نقصان پر دکھ ہے زخمیوں کو فوری طبی امداد اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جاررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے