بالگتر تحصیل گوارگو میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق 1 زخمی ہوگیا ،لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور شہر سے ایک سو کلو میٹر دور بالگتر تحصیل گوراگو کے پہاڑی علاقے میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ایک گاڑی پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ناصر ولد بادی ،اسحاق ولد نزر جمعہ ولد نذر جاں بحق ہوگئے جبکہ عبد الواحد ولدلعل بخش ساکن بالگتر زخمی ہوگئے جہنیں ہسپتال منتقل کردیاگیا واقع کے بعد سیکورٹی فورسز نے محلقہ علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے لیویز کے مطابق جاںبحق افراد کا تعلق بالگتر سے ہے حملہ آور پہاڑوں میں پہلے سے گھات لگائے بھیٹے تھے جون ہی گاڑی قریب پہنچا تو اس پر فائر کھول دیا گیا جس سے تین افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔