ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ دو بھائی جانبحق 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب دوست ہوٹل کے مقام پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ کے باعث گاڑی میں سوار قبائلی شخصیت مرحوم ڈاکٹر اسحاق بگٹی کے دو بھائی محمد ابراہیم بگٹی اور صابر حسین بگٹی جانبحق ہوگئے اور پولیس اہکار سمیت 3 افراد منصب علی،محمد عثمان،پنھل خان زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کرکے مزید کارروائی صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے شروع کردی ہے۔