روس کے دارالحکومت ماسکو میں گاڑی میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں روسی ملٹری انٹیلیجنس ایجنسی کا افسر اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔

روسی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب بارودی ڈیوائس سے ہوا، واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص ترکیہ فرار ہوگیا۔

واقعے سے متعلق ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ روس میں دھماکے میں ملوث مشتبہ روسی شہری کو ترکیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملٹری انٹیلیجنس افسر کے گاڑی میں بیٹھنے کے کچھ ہی دیر بعد گاڑی میں دھماکا ہوجاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے