کروشیا کے پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشرقی کروشیا کے علاقے داروور میں واقع نجی نرسنگ ہوم میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے عمارت میں رہنے والے پانچ افراد کے ساتھ ساتھ ملازم کو بھی ہلاک کردیا۔

اس کے بعد مسلح شخص وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن بعد میں اسے ایک کیفے میں غیررجسٹرڈ اسلحہ لے جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔

کروشین نیشنل پولیس کے سربراہ نکولا ملینا نے کہا کہ ملزم کا امن عامہ میں خلل ڈالنے اور بدسلوکی کا سابقہ ​​پولیس ریکارڈ بھی موجود ہے۔

حکام نے اطلاع دی تھی کہ فائرنگ کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوئے لیکن ملینا نے تصدیق کی کہ چھٹے شخص کی موت ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ہوئی۔

سماجی پالیسی کی وزیر مارین پیلیٹک نے داروور میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہاں ایسا جرم عموماً رونما نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں پتا چلے گا کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے پرائیویٹ نرسنگ ہوم کو سیل کر دیا اور اب وہاں فارنزک ماہرین تحقیقات اور شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے