گوادر کے علاقے منڈی میں سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گرد کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی،دہشت گردوں نے منڈی میں رات گئے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ موثر کارروائی سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے آئندہ ہونے والے جلسے میں دہشت گردی کرنے کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کی پے در پے کاروائیوں کے نتیجے میں کمزور ہو چکی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بنوں چھاونی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ 10دہشتگردوں کو کارروائی کے دوران ہلاک کر دیاگیاتھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بنوں چھاو¿نی پر حملہ کیا اور داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاو¿نی کی دیوار سے ٹکرا ئی تھی اور فائرنگ کرتے ہوئے چھاونی میں داخلے کی کوشش کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں تمام 10دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
دہشت گرد حملہ حافظ گل بہادرگروپ کی جانب سے کیا گیاتھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حافظ گل بہادرگروپ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کروارہا تھا۔پاکستان متعدد مرتبہ عبوری افغان حکومت سے ضروری اقدامات کا کہہ چکا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت دہشت گردوں کواپنی زمین استعمال کرنے سے روکے، افغان حکومت ان دہشت گروپس کیخلاف موثرکارروائی کریگا۔آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا تھاکہ افغانستان سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جو ضروری ہوا کرینگے۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جان پرکھیل کردہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے