وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سینیٹر سردار عمر گورگیج کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ: ملاقات میں پارٹی کی صوبائی سطح پر تنظیم نو سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کارکنان اور عہدے داران کے مسائل ضلعی سطح پر حل کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: پارٹی کے ورکرز اور عہدے داران ہمارا اثاثہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے منشور پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: صوبہ بھر میں مفاد عامہ کے کاموں کو پوری طرح سے وسعت دی جائے گی، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ: ہر ضلع میں اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: پارٹی سطح پر تمام معاملات کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا، وزیراعلی میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ: پارٹی کے تمام عہدیداران سے آئندہ ہفتے پارٹی امور سے متعلق ایک اور نشت بھی کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: تمام ڈویژنل و ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے وزیراعلیٰ کے عوامی خدمت کے وژن کو بھر پور سراہا
