میونسپل کمیٹی مستونگ کے نو منتخب چیئرمین ڈاکٹر فیصل منان نے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا حافظ سعید الرحمان فاروقی کی قیادت میں تخت ماڑی مستونگ آمد
مستونگ عوامی پینل کے سربراہ کی حیثیت میں میونسپل کمیٹی مستونگ کے الیکشن کے سلسلے میں حمایت کرنے پر چیف آف بیرک نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کا شکریہ ادا کیا
نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے بلا مقابلہ ڈاکٹر فیصل منان کو چیرمین منتخب ہونے پر ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی
میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل منان نے نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے مستونگ اور مستونگ کے عوام کی مفاد کو مد رکھتے ہوئے سہ جماعتی اتحاد پاکستان پیپلزپارٹی،جمعیت علماء اسلام پاکستان۔نیشنل پارٹی،کاساتھ دیا جو کہ قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی مستونگ کے عوام کے لئے بہت خدمات سرانجام دئیے ہیں مستونگ کا ہر ہر فرد نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کے قبائلی اور سیاسی حوالے سے ہونے والے خدمات کا اعتراف کرتے ہیں
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے قائدین اورمستونگ عوامی پینل کے کونسلران اور سینئر رہنماء موجود تھے۔
