وفاقی حکومت نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانےکی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8.04 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے تک پہنچ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا، جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔