جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 3 بہادر فوجی جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد سفیان اور زین علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 سال کے سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق مٹیاری سے تھا، 28 سال کے سپاہی محمد سفیان شہید ڈی آئی خان کے رہائشی تھے جبکہ 24 سال کے زین علی شہید کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرُعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے