ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز دے دی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکیڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز ہے،جولائی تاستمبر 2024 کیلئے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کوریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کیلئے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی،وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب پاور ڈویژن نے جولائی 2024 سے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ مختلف سلیب کے حساب سے بجلی ٹیرف کی تفصیلات جاری کر دیں۔ جس کے مطابق ٹیکسز کے ساتھ گھریلو صارفین کا فی یونٹ زیادہ سے زیادہ ٹیرف 69 روپے 27 پیسے تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37 روپے 38 پیسے ہو گا۔