وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر لیوجیان چاؤ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔

چینی وفد میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ بھی شامل تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیر اور ان کے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا۔

چینی وزیر لیوجیان چاؤ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیا ہے، چین پاکستان کی اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا۔

چینی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے اپ گریڈ ورژن کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے، ہم سی پیک کے اگلے مرحلے پر عملدرآمدکے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہےکہ سی پیک پر دونوں ممالک میں مکمل سیاسی اتفاق رائے موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے