وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی کو قومی اقتصادی کونسل کا ممبر مقرر کر دیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت نئے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دی ہے، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین جبکہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ قومی اور اہم وزرا ءاقتصادی کونسل کے اراکین ہوں گے، قومی اقتصادی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے اور متوازن ترقی اور علاقائی مساوات کو یقینی بنائے گی، ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ NEC وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو مالی، تجارتی، سماجی اور اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے منصوبے بنانے پر مشورہ بھی دیتی ہے،میر ظہور احمد بلیدی نے قومی اقتصادی کونسل کا ممبر نامزد کرنے پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہر آئینی فورم پر بلوچستان کے جائز معاشی و اقتصادی حقوق کا تحفظ اور دفاع کریں گے۔