نواکلی میں نوجوان کو قتل کرنے کا ملزم خاران سے گرفتار
کوئٹہ : سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے نواکلی میں قتل کرنے والے ملزم کو 12گھنٹے میں خاران سے گرفتار کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق نواکلی نجی ہائوسنگ اسکیم میں رہائش پذیر عامر گوگی ولد گوگی کو گزشتہ روز ذاتی رنجش پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ زرغون آباد پولس نے درج کرکے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا تھا ذرائع نے بتایا کہ ایس یس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کپٹن (ر) زوہیب محسن کی سربراہی میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا ستعمال کرتے ہوئے12گھنٹے میں قتل میں ملوث ملزم منور کو جمعرات کی شب خاران سے گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کر دیا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے