وفاقی بجٹ کےحوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری،سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی ، ملک عامر ڈوگر، سید امین الحق، نور عالم خان، علی محمد خان ، خالد حسین مگسی، شاہدہ اختر علی اور سید حفیظ الدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش ہو گا،قومی اسمبلی 28 جون کو منظوری دیگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا کام بھی جلد مکمل کیا جائیگایہ بھی طے پا یا کہ صدر کے خطاب پر بحث آج مکمل کر لی جائیگی۔

اجلاس میں بجٹ کے متوقع شیڈول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، صدر کے خطاب پر پیش کردہ شکریہ کی تحریک پر بحث 7 جون کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے