کوئٹہ: انسپکٹر جنرل اف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص خطرناک گینگز ،عادی مجرمان اور منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔ ائی جی بلوچستان نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں اور زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سماج دشمن عناصر کو پابند سلاسل کیا جائے۔عبدالخالق شیخ نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ ٹیمیں اپنے گشت کو مزید موثر بنائیں۔ائی جی بلوچستان نے کہا کہ تمام اضلاع کے سپروائزری افسران منشیات فروشی، ناجائز اسلحے اور صنفی جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کریں اور بڑے شہروں میں گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس ا?فس میں مئی کے مہینے میں پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں آئی جی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی جان مال کی تحفظ اور جرائم کنٹرول کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان کے تحت اقدامات کیے جائیں تاکہ جرائم کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے