حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں ہیں بلکہ اس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، چھٹی ختم کرنے سے متعلق فیصلہ عیدالاضحیٰ کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، اس سے پہلے کابینہ ڈویژن نے ہفتے کے روز کی تعطیل ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رائے طلب کی ہے، تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے اس حوالے سے حتمی منظوری لی جائے گی۔
دوسری طرف سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر ہے کہ اس بار انہیں بڑی عید پر بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے لیکن ممکنہ شیڈول کے تحت 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون یعنی ہفتہ کے روز سے ہی شروع ہوجائین ں گی کیوں کہ ملک کے زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں، جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو لگاتار 5 دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اگر ذی الحج کے چاند کی رویت کے حساب سے عیدالاضحیٰ 18 جون کو آتی ہے تو حکومت تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کرسکتی ہے اور اس حوالے سے کوئی اور اعلان بھی ہوسکتا ہے، تاہم زیادہ امکان یہی ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ممکنہ طور پر 5 دن کی چھٹیاں ملیں گی، جن کا آغاز 15 جون سے ہوگا اور یہ تعطیلات 19 جون تک جاری رہیں گی، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے