بریکنگ نیوز: بادینی بارڈر دسمبر 2024 کو افغانستان کے ساتھ تجارت اور آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
باوثوق زرائع کے مطابق، چمن پرلت کی طویل ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی مزدور اور ٹرانسپورٹرز بے روزگار ہو گئے اور ان کے گھروں کے چولہے بجھ گئے۔ چمن بارڈر کی طویل بندش نے حکومت کو سوچنے پر مجبور کیا، کہ دسمبر 2024 تک چمن کے متبادل مرغا فقیر زئی سے لے کر بادینی بارڈر تک ایک نئی سڑک تعمیر کی جائے، اور ساتھ بادینی بارڈر پر ٹرمینل بنایا جائے۔ تاکہ چمن پرلت کی وجہ سے بے روزگار مزدوروں اور ٹرانسپورٹروں کو روزگار میسر ہو سکے اور ان کے گھروں کے چولہے جل جائیں۔ زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے، کہ مرغا فقیر زئی سے بادینی بارڈر سڑک کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے دسمبر 2024 تک کھول دیا جائے گا۔