مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

غیر ملکی خبررساں ادارے (الجزیرہ) کی رپورٹ کے مطابق مسلم اکثریتی ملک مالدیپ کی حکومت نے معصوم شہریوں پر کیے جانے والے مظالم کے باعث اسرائیلی پاسپورٹ پر پابندی عائد کردی۔

مالدیپ کے صدارتی آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ’ مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے اسرائیلی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے’، تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ نیا قانون کب سے نافذ العمل ہوگا۔

صدر محمد معیزو نے ’مالدیپ کی غز،ہ کے ساتھ اظہار یکجہتی‘ کے نام سے ایک قومی فنڈ ریزنگ مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔

گزشتہ سال تقریباً 11 ہزار اسرائیلی شہریوں نے مالدیپ کا دورہ کیا تھا جو اس برس میں کل سیاحوں کی آمد کا 0.6 فیصد بنتا ہے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پابندی کے ردعمل میں مالدیپ میں موجود اپنے ملک کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ وہاں سے چلے جائیں، بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی شہری فوری طور پر مالدیب سے نکل جائیں، کیونکہ کوئی بھی شہری اگر کسی مصیبت میں پڑگیا تو ہمارے لیے مدد کرنا مشکل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے