پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن میں 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات پر مبنی انسداد منشیات آپریشن میں پی این ایس یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں