ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر کیس کے مرکزی ملزم کو سزائے موت جبکہ اسکے جرم میں شریک ساتھی کو عمر قید کی سزائیں سنادی۔واضع رہے کہ ملزمان نے 24فروری 2023 کو کھڈکوچہ کاریز امان میں مقتول تاج محمد کو گلا دباکر بے رحمی سے قتل کردیا تھا جس پر نائب رسالدار اوس خان شاہوانی نے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف دائر مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا تھا اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جسے آج بروز جمعرات سیشن جج نے عدالت میں سناتے ہوئے ملزم ملزم عبدالرزاق کو سزائے موت اور اسکے ساتھی ملزم کو عمر قید کی دو دو لاکھ جرمانے کی سزائیں سنائی جرمانے کی رقم عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ سزائیں بھگتنا پڑینگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے