اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ 24 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی، ہیلی کاپٹر سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

آگ سیدپور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نورپور رینج ٹریل5 کی طرف پھیلی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سی ڈی اے کے 65 سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

سی ڈی اے کے مطابق آگ پر جلد قابو پانے کے لیے مزید ٹیمیں روانہ کردی ہیں، ڈی جی انوائرمنٹ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی ٹیم بھی معاونت میں مصروف ہے۔ پاک بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آگ پر جلد قابو پانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مزید پھیلنے سے پہلے آگ پر جلد قابو پایا جائے، یقینی بنایاجائے کہ آگ سےکسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی مار گلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگ گئی تھی، رات گئے آگ پر جزوقتی قابو پالیا گیا تھا تاہم بعد ازاں آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے