4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رن کا ہدف دیا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔

انگلش بلے باز ول جیک نے 37 ، جونی بیئرسٹو نے 21 اور فل سالٹ نے 13 رن بنائے۔

معین علی 4، کرس جارڈن 3 ، لیام لیونگسٹن 2 اور ہیری بروک نے ایک رن بنایا، جوفرا آرچر 12 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے