سال 2023 میں سائبر حملہ آوروں نے موبائل بینکینگ اور آن لائن شاپنگ کو ہٹ لسٹ پر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں آن لائن فراڈ کرنے والوں نے صارفین کو دھوکہ دہی پر مبنی جعلی پیجز کی طرف راغب کرنا جاری رکھا جو مشہور برانڈز اور مالیاتی تنظیموں کی ویب سائٹس کی نقل کرتے ہیں۔

حملہ آوروں نے سوشل انجینئرنگ کی تکنیکوں کو استعمال کیا تاکہ متاثرین کو ان کے مالی ڈیٹا شئیر کرنے یا جعلی ویب سائٹ پر ادائیگی کرنے کے لیے پھنسایا جا سکے۔

مجموعی طور پر تین بڑی کیٹیگریز میں آن لائن سٹور کے صارفین 41.65فیصد کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا، اس کے بعد بینکوں کو 38.47 فیصد اور آن لائن ادائیگی کے نظام کو 19.88فیصد پر نشانہ بنایا گیا۔

سائبر سیکورٹی کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کثرت سے نقالی کی جانے والی ای کامرس ویب سائٹ ایمیزون تھی، جس کی نقل ایک تہائی سے زیادہ تھی۔ ایپل 18.66فیصد فراڈ پیجز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد نیٹ فلیکس14.71 فیصد کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس وقت مالیاتی جعلسازی ایک اہم خطرہ بنی ہوئی ہےجو کہ کارپوریٹ صارفین پر ہونے والے تمام سائبر حملوں میں سے 27.32 فیصد اور گھریلو صارفین پر 30.68 فیصد ہے۔ ای شاپ برانڈز کی شناخت سرفہرست ٹارگٹ کے طور پر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے