کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی زیر صدارت سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی کے دفتر میں یوتھ پالیسی بلوچستان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اسپورٹس اعجاز علی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان عباس علی کھوسہ و دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں یوتھ پالیسی بلوچستان کے اوپر تفصیلی غور وغوص کیاگیا اور مختلف ایشوز کو ملکر ختم کرنے اور بلوچستان کی یوتھ کو ہر ممکن مواقعے فراہم کرنے کا عہد کیاگیا اجلاس میں اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے حکام نے ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کو بلوچستان یوتھ افیئرز کی جانب سے بلوچستان میں یوتھس کو پروموٹ کرنے اور انکے ٹیلنٹطکو اجاگر کرنے کیلئے محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز کی جانب سے بلوچستان میں اٹھائے گئے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا گیا اس موقع پر ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہاکہ یوتھ ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہمیں ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور دنیا کے سامنے لانے کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے اور یہ سب تب ممکن ہیں جب ہم یوتھ کو ہرمیدان میں سپورٹ کرینگے انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی یوتھ میں کسی بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف انہیں پروموٹ کرنے کی ضرورت ہیں انھوں نے کہاکہ نگران سیٹ اپ میں بطور صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میں نے بلوچستان کی یوتھ کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے اور اسکو نکھارنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے جوکہ پہلے نہیں کیاگیا تھا جس سے بلوچستان کے یوتھ کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انھوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا انھوں نے کہاکہ اب بھی بطور ایم این اے میری کوشش ہوگی کہ میں یہاں کے یوتھ کو پروموٹ کرکے انکی حوصلہ افزائی کروں تاکہ وہ زندگی کے ہرمیدان میں اپنے ملک و قوم کا نام خوب روشن کریں۔