پراپرٹی لیکس میں پی پی رہنما اویس مظفر ٹپی اوران کی اہلیہ کے نام پر بھی دو جائیدادیں نکل آئیں۔

تفصیلات کے مطابق اویس مظفر ٹپی اور ان کی اہلیہ نے دو بیڈ روم کا اپارٹمنٹ 2015 میں خریدا، اویس مظفر اور ان کی شریک حیات کے پاس ایک وِلا کی بھی مشترکہ ملکیت ہے۔

اس کے علاوہ اویس مظفر ٹپی نے 2015 میں وِلا خریدا تھا جو رواں سال 5.58 ملین ڈالر میں فروخت کردیا۔

دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرکی جائیدادوں کا انکشاف

خیال رہے کہ دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریباً 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں پاکستانیوں کی بھی 11 ارب ڈالر کی جائیدادیں شامل ہیں۔

’پراپرٹی لیکس‘ میں دنیا کی کئی سیاسی شخصیات، حکومتی اہلکاروں اور ریٹائرڈ سرکاری افسروں کے نام شامل ہیں، پاکستانیوں کی دبئی میں 11 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر ہے۔

پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں، پراپرٹی لیکس میں صدر آصف زرداری کے تین بچوں کے نام شامل ہیں۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام بھی دبئی کی جائیداد کے مالکوں کی فہرست میں شامل ہے جب کہ پراپرٹی لیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا نام بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے