کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اور ضروری ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اج منگل سے 16مئی تک بجلی عارضی طور پر بند رہے گی۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق سریاب گرڈسٹیشن کے اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی، واسا، ہزارہ ٹاﺅن، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، گرڈ کالونی، اولڈلیاقت بازار، نیو جان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، انڈسٹریل، چلتن، سرکی روڈاور سیٹلائٹ ٹاون فیڈرز صبح10:30سے دوپہر 2:30بجے تک بجلی بندہوگی ۔ شیڈول کے دوران مری آباد گرڈ سٹیشن کے مری آباد،سیدآباد، کاسی ون، کاسی ٹو،طوغی روڈ، لیاقت بازارایکسپریس اور سٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 5:30بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈ سٹیشن کے اولڈسمنگلی انٹرکنیکٹر،پی ٹی وی، پی اے ایف، جناح ٹاﺅن،مالک، بروری، سورج گنج بازار، جی او آر کالونی، عالم خان، مارکرفیکٹری، شہبازٹاون، ملک پلانٹ، کسٹم، ایف سی اسپتال اور نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔ 14 سے 16مئی تک شیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے ایئر پورٹ روڈ، پی اے ایف، چشمہ،ویسٹرن بائی پاس،دوستین، جبل نور،ادیان، خروٹ آباد، داریم، کڈنی سینٹر، تکاتو، گارڈن ٹاﺅن، واسا اور عمرفیڈروں سے صبح10:30بجے سے شام 4:30 بجے تک جبکہ اسی دوران انڈسٹریل گرڈ سٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاﺅن ایکسپریس، راڈار، ایف جی ایس، نیومیاں غنڈی شاہنواز، عاصم آباد،سریاب مل، شموزئی فیڈروں سے صبح 11 بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز132Kv دروازہ گرڈ سٹیشن کے کولپور ون، کولپورٹو، میر سیفل، سیگار، منان آباد، عثمان آباد، واسا، اولڈاور نیو محمدحسنی فیڈروں سے بھی 12بجے دن سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں 132KVٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 14اور15مئی کو (روزانہ)کوہلو، دالبندین اور چاغی گرڈاسٹیشنوں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تکدریں اثنا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvسبی گرڈاسٹیشن پر14مئی سے 17مئی تک(روازنہ)صبح 8بجے سے شام5بجے تک سالانہ ٹیسٹنگ اور مرمتی کام کئے جائیں گے جس کے باعث اس دورانیہ میں 30میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے