ترجمان شیخ زید ہسپتال نے گزشتہ دنوں مقامی اخبار اور سوشل میڈیا پر ہسپتال کیخلاف چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد شخص بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں اور ہسپتال کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی مذمت اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں جبکہ وہ شخص ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میلنگ کی تو ہسپتال انتظامیہ ان کے چال چلن سے واقف تھے اور ان کے بلیک میلنگ پر نہیں آئیں تو وہ شیخ زید ہسپتال کیخلاف منفی پروپیگنڈے شروع کردی اس سے پہلے بھی وہ ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میلنگ کرنے کیلئے مختلف ہربے جیسا کہ مریضوں کے نام پر ادویات حاصل کرنا ، میڈیا گوریج کے نام پر ہسپتال انتظامیہ سے پٹرول حاصل کرنا اور پیسوں کا ڈیمانٹ کرنا جب ہسپتال انتظامیہ نے ان کے ناجائز مطالبات نہ مانے وہ ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے رپورٹ اور پوسٹ بناکر پرنٹ اور سوشل میڈیا پر جاری کردیالیکن ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میل نہیں کرسکتا ۔ترجمان شیخ زید ہسپتال کا مزید کہنا تھا کہ ایسے شخص کیخلاف اخبار مالک اور سیکرٹری ہیلتھ نوٹس لیکر کارروائی کرے جو اپنے مفاد کیلئے ہسپتال کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہاہے ۔ ترجمان شیخ زید ہسپتال نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال 24گھنٹے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ 250ہیڈ پر مشتمل ہے جہاں پر 24گھنٹے ایمرجنسی فعال ہے روزنانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے مریضوں کی او پی ڈی ، آپریشن ، ایم آر آئی ،سٹی اسکین ، الٹراساﺅنڈ اورڈائیلاسز سمیت دیگر علاج و معالجہ کی جاتی ہے جبکہ ہسپتال کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہے ہسپتال سرجری اینڈ الائیڈ ز، میڈیسن اینڈ الائیڈز،گیناکالوجی اینڈ الائیڈز، لیب ، او ٹی ، گائینی ،او پی ڈی ،کینسر کے مریض ، ڈائیلائسز کے مریضوں کو ٹرشری لیول پر صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اسی طرح ہیلتھ کارڈ کے ذریعے بھی مریضوں کی سرجری ، آرتھوپیڈک سرجری ، نیرو سرجری سمیت دیگر صحت کی سہولیات شامل ہے ۔انڈس ہسپتال کی زیر نگرانی میں بچوں کے کینسر وارڈ بہتر علاج کی سہولیات فراہم کررہاہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کینسر کے مریضوں کا ٹیسٹ بھی ہسپتال کے لیب میں کیا جاتا ہے کینسر کے مریضوںکو اندون ملک ٹیسٹ کروانے کیلئے جانے کی ضرورت نہیں اب مریضوں کو اپنے ہی صوبے میں سہولت فراہم کی جارہی ہے ہسپتال میں کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے ہسپتال میں گردوں کے مریضوں کیلئے 30جدید ڈائیلائسز مشین موجود ہیں جن میں 14نیگیٹو ، 14پوزیٹو جبکہ 2مشین ایمرجنسی کی صورت میں 24گھنٹے فعال ہے ۔بلیک میلر شخص کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے