لاہور: پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اسے افغانستان میں 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک ملا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم فیضان بٹ کو الفلاح ٹاؤن سےگرفتار کیا گیا، ملزم نے اب تک تین پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم کا کہنا ہے اسے دھماکہ خیز مواد کے غلط مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا جس کا اسے بہت غصہ تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا کہنا ہے جیل میں کالعدم لشکر جھنگوی کے رؤف گجر سے ملاقات ہوئی، رؤف گجر نے 6 لاکھ روپے رشوت دیکر ضمانت کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے ملزم کے مطابق اسے رہا کروا کر افغانستان کے علاقے خراسان بھجوا دیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں اسے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے ملزم کے مطابق افغانستان میں اس کی ملاقات عاصم نامی شخص سے ملاقات ہوئی جس نے اسے پولیس اہلکاروں کے قتل ٹاسک دیا اور ٹاسک پورا کرنے پر افغانستان میں نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے اکیلے ہی کارروائیاں کیں، اس کے بھائی کا اس میں کوئی تعلق نہیں، موٹر سائیکل شادباغ لاہور سے چھینی، اس کا نمبر تبدیل کرکےپولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے