بلوچستان کابینہ نے گندم خریداری کے لئے پانچ ارب روپے کی منظوری دی ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان
کوئٹہ: محکمہ خوراک سے بد عنوانیوں کا خاتمہ کرکے شفافیت لائیں گے، وزیر اعلٰی سرفراز بگٹی
*وزیر اعلٰی سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان2024 کا جائزہ*
*بلوچستان میں آئندہ پیر سے گندم خریداری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ*
رواں سال کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی، وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفراز بگٹی
ڈھائی ارب روپے پیر کو جاری کردئیے جائیں، وزیر اعلٰی بلوچستان کی محکمہ خزانہ کو ہدایت
باقی ماندہ ڈھائی ارب روپے بھی رواں ماہ جاری کئے جائیں، وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایت
بیگز کی خریداری کے لئے 13 کروڑ 90 لاکھ روپے آج ہی جاری کئے جائیں گے اجلاس میں فیصلہ
کسانوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
ماضی کی بد عنوانیوں کی وجہ سے محکمہ خوراک کے افسران معمول کے محکمہ جاتی امور کی انجام دہی سے بھی گریزاں ہیں، وزیر اعلٰی
محکمہ خوراک سے کرپشن کا دھبہ صاف کرینگے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس میں اظہار خیال
صوبائی سیکرٹری خوراک اصغر حریفال کی اجلاس کو بریفنگ
گندم خریداری کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دی جاررہی ہے، سیکرٹری خوراک اصغر حریفال
اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ، میر طارق مگسی کی شرکت
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، سیکرٹری خوراک اصغر حریفال و متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک