گڈ گورننس کے ثمرات پانچ سے چھ ماہ میں عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے،وزیر اعلٰی بلوچستان
صوبے کی بہتری کیلئے سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، وزیر اعلٰی
کوئٹہ:وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا 16 واں جبکہ موجودہ صوبائی حکومت کا پہلا اجلاس*
*امن وامان کی بہتری، اسمگلنگ کے خاتمے، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی، سمیت اہم فیصلے*
اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور دیگر اعلٰی سول و عسکری حکام شریک
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آئی جی پولیس، چیف کلکٹر کسٹم کی شرکت
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک منصوبوں اور چائنیز کی فول پروف سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا، اعلامیہ
سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے مروجہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ ، اعلامیہ
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کو موثر و تیز کرنے کا فیصلہ
اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے انتظامی اور قانونی سقم دور کرکے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کرنے پر اتفاق
چینی ، کھاد، پیٹرول و ڈیزل کی دو طرفہ اسمگنک روکنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بارڈر ایریا سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پاکستان اسمگنگ کے تدارک کا فیصلہ
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان سے واپس بھجوائے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے اعداد و شمار پیش ، اعلامیہ
وفاقی حکومت کی گائیڈ لائن اور فیصلے کے مطابق مزید تارکین وطن کی واپسی کا عمل طے شدہ ٹائم لائن سے مشروط،
پرامن بلوچستان مستحکم پاکستان کا ضامن ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردی کے خلاف لڑائی فوج اور سرمچاروں کی نہیں ہم سب کی ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان
معصوم افراد کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان
جس نے بندوق اٹھائی ہے اس سے سختی سے نمٹیں گے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
جو بلوچستانی ناراض ہے اس کے گھر جائیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بہتر طرز حکمرانی کے لئے مثبت سمت کا تعین کررہے ہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپیکس کمیٹی کے سولہویں اجلاس سے خطاب