بلوچستان میں پہلی مرتبہ ثانوی سیکنڈری اور ٹریژری کٸیر ہسپتالوں کے لیے ضروری ادویات کی فہرست کا اجرا۶ کر دیا گیا
سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان میں پہلی مرتبہ ثانوی سیکنڈری اور ٹریژری کٸیر ہسپتالوں کے لیے ضروری ادویات کی فہرست کا اجرا۶ کر دیا گیا
ضروری ادویات کی فہرست کو بنانے میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان ، ڈپٹی سیکرٹری صحت ریاست علی ، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی ، سٸنیر فارماسسٹ اعجاز شیخ ، ڈپٹی ڈاٸریکٹر ڈی ٹی ایل محمود بیگ ، انچارج فارماسسٹ ایم ایس ڈی نعمت اللہ ، فارماسسٹ نور محمد ، سپلاٸی چین اسپیشلسٹ فضل کاکڑ نے اہم کردار ادا کیا
بلوچستان میں پہلی مرتبہ ثانوی سیکنڈری اور ٹریژری کٸیر ہسپتالوں کے لیے ضروری ادویات کی فہرست کا اجرا۶ مختلف شعبہ جات کے سربراہ کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔سیکرٹری صحت
صوبے کی ضروری ادویات کی فہرست ہسپتالوں کی ضروریات اور ڈبلیو ایچ او کی ضروری ماڈل لسٹ کے مطابق معیاری بنایا گیا ہے۔سیکرٹری صحت
مریضوں کے فائدے کے لیے ضروری ادویات کی فہرست کو صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں لاگو کر دیا گیا۔سیکرٹری صحت
بنیادی صحت یونٹس (BHUs) ، دیہی صحت مراکز (RHCs) اور ٹریژری کیئر ہسپتالوں کے لیے معیاری فہرست کی تیاری کے بعد عام لوگوں کے لیے ضروری ادویات کی دستیابی اور رسائی ممکن ہوگی۔سیکرٹری صحت
ضروری ادویات کی فہرست قومی صحت کے نظام کی پالیسیوں اور طریقوں کا ایک اہم عنصر ہے اور معیاری ، محفوظ ، موثر اور سستی ادویات کے انتخاب میں ایک مفید ذریعہ ثابت ہوگی۔ سیکرٹری صحت
ضروری ادویات کی فہرست کا مقصد آبادی کی بنیادی صحت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔سیکرٹری صحت
ضروری ادویات کی فہرست بنیادی صحت یونٹس (BHUs)، دیہی صحت مراکز (RHCs) اور ٹرٹیری کیئر ہسپتالوں کو ضروری ادویات کے انتخاب کے لیے رہنما خطوط فراہم کرے گی۔سیکرٹری صحت
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کا ایک عزم ہے کہ وہ سستی ادویات تک مساوی رسائی کی فراہمی کو یقینی بنائے جو محفوظ ، موثر ہو اور جن کا مقصد مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کے ساتھ ساتھ طبی فیصلہ سازی کو بہتر بنانا ہے۔سیکرٹری صحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے