حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی دو نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی کی 12 میں سے 6 سیٹیں حاصل کرلیں جبکہ اتحادی جماعتیں ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی بھی ایک ایک صوبائی نشست حاصل کرسکی ہیں۔
قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسمبلی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ 366 پولنگ اسٹیشن میں سے 68 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 13354 ووٹ لے کرپہلے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان 6353 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 358 پولنگ اسٹیشن میں سے 12 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان 1752 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے عبدالرشید خان کنڈی 379 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر ن لیگ کامیاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کردہ قومی اسمبلی نشست ن لیگ نے جیت لی۔ این اے 119 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت مسلم ليگ ن کے علی پرویز کامیاب ہوگئے۔
لیگی امیدوار نے 60918 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحادکونسل کےشہزاد فاروق 34094 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 قصور سے بھی ن لیگ کامیاب ہوگئی۔ حلقہ این اے 132 قصور 2 کے تمام 342 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک رشید احمد خان 147618 ووٹ لےکر جیت گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 91520 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ سے پی پی نے قومی اسمبلی نشست جیت لی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 91581 ووٹ لے کر جیت گئے۔
تحریک لبیک پاکستان کے محمد علی 2763 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے نتائج
پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتیں 5 سیٹوں پر کامیاب ہوچکی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو گجرات سے اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔ حلقہ پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کےغیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 63 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پرویزالہٰی 18ہزار327 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر رہے۔ کامیاب امیدوار موسیٰ الٰہی چوہدری شجاعت کے بھائی سابق وجاہت حسین کے بیٹے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 نارووال ون سے ن لیگ نے نشست جیت لی۔ پی پی 54 نارووال کے تمام 155 پولنگ اسٹیشن کا نتائج کے تحت مسلم ليگ ن کے احمد اقبال چوہدری 60351 ووٹ لے کر جیت گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے اویس قاسم 46686 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 93 بھکر 5 سے مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ پی پی 93 بھکر کے تمام 154 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے سعید اکبر خان نوانی 63021 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔