میروانی قومی اتحاد بلوچستان کے رہنما میر محمد آصف میروانی گجر کو گجر قومی پارٹی بلوچستان کا صدر مقرر کردیا گیا۔ان کا آباٸ علاقہ خُضدارہے ۔انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹر کیا اور پھر اسی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی۔وہ مختلف گجر تنظیوں میں سرگرم رہےاور کٸ گجر رہنماٶں سےذاتی مراسم رکھتے ہیں۔وہ میروانی قومی اتحاد کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور اس تنظیم کے سرکردہ رہنماٶں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔گجر قوم کے لیۓ ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوۓ انہیں گجر قومی پارٹی بلوچستان کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔بلوچستان میں گجر قومی پارٹی کی مزید تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے