پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سےہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے ) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بارش سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 33 بچے، 12 خواتین اور 14 مرد شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حادثات کے باعث 72 افراد زخمی ہوئے ہیں ، بارشوں سے 436 گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ 2 ہزار 447 کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، باجوڑ،سوات اور دیگر علاقوں میں 309 مویشی ہلاک اور فصلوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ بارشوں اور سیلاب سے 26 سرکاری اسکولوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے کے شمال مشرقی اور مغرب میں مغربی موسمی لہرکمزورپڑگئی ہے اور بارشیں بھی تھم گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشترعلاقوں میں بارشیں تھم گئی ہیں مگر طوفانی بارشوں سے مواصلاتی رابطہ نظام شدید متاثرہوا ہے اور رابطہ سڑکوں کوبری طرح سے نقصان پہنچاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے