قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے مستونگ کے علاقے حبیب ہوٹل میں ایک گودام میں چھاپہ مارا اور غیر قانونی طور پر لائی گئی بیشتر اشیا کو قبضے میں لے لیا
ان چیزوں میں سولر پلیٹ’ سپاری’ یوریا اور سگریٹ میں استعمال کیا جانے والا پیپر شامل ہے
تحویل میں لی گئی اس کھیپ کو کسٹم ویئر ہاؤس لے جایا جا رہا ہے اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلوچستان میں سمگلنگ کو فروغ دینے والے مافیا مختلف ہیلے بہانوں اور روڈ بلاک کی شکل میں اس کاروائی کو روکنے کی کوشش کریں گے
ایف سی بلوچستان ان ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور رہے گی