غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم مزید 68 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر آج صبح سے اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

شہر کے شمالی حصے میں خاص طور پر جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور جبالیہ ٹاؤن میں آج صبح کے اوائل سے مزید رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا اور نان اسٹاپ توپ خانے کی گولہ باری کی گئی۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 100 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں وسطی علاقوں اور شہر کے کم صلاحیت والے آپریشنل فیلڈ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے