بلوچستان کے علاقے خانوزئی اغبرگی کے مقام پر نیشنل ہائی وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی دوافراد جاں بحق چھ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خانوزئی اغبرگی کے مقام پر نیشنل ہائی وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکراگئی حادثے میں دوافراد جاں بحق چھ زخمی ہوگئے جاں بحق افراد میں محمد کریم ولد خیرمحمد قوم ناصراور عطااللہ ولد یار محمد قوم نیازی ساکنان لورالائی شامل ہیں حادثے میں جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال خانوزئی منتقل کردیا گیا