وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ اجلاس میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، اے سی ایس داخلہ زاہد سلیم سمیت اعلی سول و عسکری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ نوشکی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر و ڈی آئی جی رخشان ڈویژن نے سانحہ نوشکی سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں نوشکی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی بیخ کنی کے لئے سیکورٹی پلان کو از سر نو مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف یہ جنگ صرف سیکورٹی فورسز کی نہیں ہے۔ امن دشمنوں کے خلاف یہ جنگ ریاست کی جنگ ہے۔ یہ جنگ سیاستدان، سول آرمڈفورسز، بیورو کریسی، عدلیہ، میڈیا سب نے لڑنی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف ریاست کی اس جنگ کو سیاسی ذمہ داری اور مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ لڑیں گے۔
بلوچستان میں بڑھتے پرتشدد واقعات، سیکورٹی پلان ازسر نو مرتب کرنیکا فیصلہ
