سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سدیر رسد گاہ میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور ماہرین فلکیات موجود ہیں ۔ تمیر،طائف،جازان،مکہ مکرمہ اور دیگر رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شہریوں سمیت غیر ملکیوں سے بھی چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت دینے کی اپیل کی گئی ہے ، سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج 29 رمضان المبارک ہے، شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے شمال اور مغرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مطلع صاف ہے، سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے یا نظر نا آنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔