جماعت اسلامی کے تحت کراچی کی شارع قائدین پر شب یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شب یکجہتی غزہ مارچ سے حماس کے رہنما خالد قدومی نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ کراچی کےعوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا۔

خالد قدومی کا کہنا تھا امریکا اسرائیل کی پشت پناہی اور فلسطین پرظلم کروا رہا ہے، غزہ کےعوام مسجداقصیٰ کی بقا کے لیےجنگ کر رہے ہیں، اسرائیل صرف فلسطیینوں کا نہیں تمام اسانیت کا دشمن ہے۔

حماس رہنما نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مہاجرین کو پاکستان میں پناہ دی جائے اور ان کا علاج کیا جائے۔

ادھر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو حماس نے شکست دے دی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد بھی اسرائیل باز نہیں آ رہا، فلسطین کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی ہے اور پوری دنیا تک پیغام پہنچانا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے