وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان کی رکنیت جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کردی، گہرام بگٹی نے اپنی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میر سرفراز بگٹی کو حلقہ پی بی10 سے الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی، میر سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے الیکشن نہیں لڑسکتے تھے ، میر سرفراز بگٹی نے من پسند پولنگ عملہ تعینات کروا کر استعفا دیا اور الیکشن لڑا، میر سرفراز بگٹی نے کاغذی کارروائی میں جہاں ووٹ لیے اس کی شرح 80 سے 99 فیصد تھی، ننانوے فیصد کاسٹنگ کہیں ممکن ہی نہیں، انگوٹھے ویری فائی کروائے جائیں۔ میر سرفراز بگٹی الیکشن لڑنے کیلئے اہل نہیں تھے تو بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کیسے رکھ سکتے ہیں۔ نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے پی بی 10 کی نشست فوری خالی قرار دیکر ضمنی انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔