وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کی صفائی کیلئے عوام کو بھی ساتھ دیناہوگا، کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی آپ اپنے وزیر اعلی کو دیکھیں گے ٹیچرز کی تعداد پنجاب سے زیادہ ہے نتائج نہیں کوشش ہے کہ سینٹ انتخابات میں امیدوار بلا مقابلہ آئیںماضی میں سینٹ انتخابات میں کافی شکایات ہوا کرتی تھیں صوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیںمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس اتنا کچرہ اٹھانے کی استعداد کار نہیں تھی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے دفتر میں نئی ہیوی مشینری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بخت محمد کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر ،کمشنر /ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمدحمزہ شفقات ،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان ،ڈائریکٹر عطاءاللہ بلوچ، فیصل طارق پانیزئی ،فیصل طارق یوسف زئی ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ آج پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری کا افتتاح کیا ہے اس مشینری سے کوئٹہ شہر میں کچرے کو ٹھکانے لگانے میں تیزی آئے گی ،کوئٹہ میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرہ پڑا تھا،یہ کچرہ بڑے ڈیزاسٹر کا پیش خیمہ بن سکتا تھا کمشنر کوئٹہ کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دے کر انہیں ہدف دیا صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیںمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس اتنا کچرہ اٹھانے کی استعداد کار نہیں تھی جدید بھاری مشینری فراہم کی گئی ہے،کوئٹہ کے بیشتر ایسے علاقے ہیں جہاں سے کبھی کچرہ نہیں اٹھایا گیا۔شہر کو صاف کریں گے شہریوں نے بھی صفائی مہم میں ساتھ دینا ہوگا۔کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی آپ اپنے وزیر اعلی کو دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ٹیچرز کی تعداد پنجاب سے زیادہ ہے نتائج نہیں کوشش ہے کہ سینٹ انتخابات میں امیدوار بلا مقابلہ آئیںماضی میں سینٹ انتخابات میں کافی شکایات ہوا کرتی تھیں صوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے کام کرنے والے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی، یہ کوئی بات نہیں کہ آپ تنخواہوں کے لیے احتجاج کریں لیکن ڈیوٹی نہ کریںملازمین اپنی ڈیوٹی مستقل کریں ہم تنخواہوں کا مسئلہ حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے