آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچے جہاں شاہی محل آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سربراہ پاک فوج کا خیرمقدم کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی و عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی وزیر دفاع جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل سٹاف سعودی مسلح افواج اور انجینئر طلال عبداللہ العتیبی کے معاون وزیر دفاع،پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے پاکستان کیلئے پرتپاک جذبات اورحمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف کی نائب وزیردفاع انجینئرطلال عبداللہ ال عتیبی او رسعودی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جس میں علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے