نصیر آباد ڈویژن میں مختلف واقعات میں تین افراد قتل۔ پہلا واقع گوٹھ علی شیر جھرانی میں ہوا جہاں سیاہ کاری کے الزم میں ملزم غلام ربانی نے اپنی بیوی مسماة (ح) اور اس کے آشنا کرم علی جکھرانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہیں تھانہ میر حسن پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ دوسرا واقع سٹی تھانہ اوستہ محمد کے قریب جمالی پیٹرول پمپ کے ساتھ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوجوان آدم خان بروہی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عبدالرﺅف جمالی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال روانہ کیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔