وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سے قرض لےکر رول اوور کرانےکا فارمولا اب نہیں چلےگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےمہنگائی اور شرحِ سود میں جلد کمی کی توقع کی اور اخراجات میں کمی کا عزم کیا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوورکرانے کا فارمولا اب نہیں چلےگا، دوست ملکوں نےکہہ دیا ہےکہ مدد کرنا چاہتے ہیں پر امداد کی صورت نہیں سرمایہ کاری کے ذریعے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نجکاری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی پرائیوٹ سیکٹر میں لے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریونیو لیکیج روکنےکے لیے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے