نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سٹی ناظم میرسکندر ملازئی نے سوئی گیس کی وجہ سے جھلس کر شہید ہونے پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہیکہ استاد غلام محیی الدین باروزئی کے جوان سال فرزند نوجوان سعید احمد کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ ہے ضلعی انتظامیہ کے منہ پر تماچہ ہے جس کی نااہلی کی وجہ سے نوجوان شہید ہوا اس سے قبل بھی متعدد خواتین سوئی گیس پریشر کی بندش و لوڈ شیڈنگ سے زخمی ہوئی ہے، ان واقعات کی تمام زمہ داری ڈپٹی کمشنر اور سوئی گیس انچارج پر عائد ہوتی ہے بار بار یاد دہانی اور احتجاج کے باوجود موصوف آفیسران اہم عوامی مسائل پر نوٹس لینے سے گریزاں ہیں،میرسکندر ملازئی نے مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ سوئی سدرن گیس اور کیسکو حکام اس واقعے کی برابر کے زمہ دار ہے ہم نے بار ہاں احتجاج کیا انہیں صورتحال سے آگاہ کیا مگر انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف سمگلروں کو تحفظ میں مصروف ہے،میر سکندر ملازئی نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے پرزور مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کرکے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور عوام دوست ڈپٹی کمشنر سوئی گیس کیسکو آفیسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر بروز ہفتہ ڈی سی ہاؤس کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے روڈ بلاک اور دہرنا دیاجائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے