شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کے درمیان ہاتھا پائی۔ شعیب شاہین نے شیر افضل مروت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا جس کے بعد دیگر رہنماؤں نے بیچ بچاؤ کروا کر شعیب شاہین کو میٹنگ سے باہر نکال دیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک میٹنگ میں کل راولپنڈی
‏میں ہونے والے ناکام احتجاج کے بارے میں بحث شروع ہوئی جس میں شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ میری آمد سے پہلے شعیب شاہین نے اسلام آباد کی عوام کو منتشر کیوں کروا دیا تھا۔ اس حرکت پر شیرافضل مروت نے شدید غصے کا اظہار کل راولپنڈی میں احتجاج کے دوران تقریر میں بھی کیا تھا، اور
‏شیر افضل نے مطالبہ کیا کہ شعیب شاہین کی پارٹی رکنیت فوری طور پر معطل کی جائے۔

جواب میں شعیب شاہین نے کہا تم کون ہوتے ہو مجھے پابند کرنے والے یا مجھے پارٹی سے نکالنے کی دھمکیاں دینے والے اس پر شیر افضل مروت آگے بڑھے اور شعیب شاہین کا گریبان پکڑ کر کہا میں تمہارا باپ ہوتا ہوں
‏جس کے بعد شعیب شاہین نے مروت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے